پرانی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس، ایف بی آر کی وضاحت

چند روز سے سوشل میڈیا پر چلتی خبر نے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے...
شائع 05 اکتوبر 2020 09:44pm

چند روز سے سوشل میڈیا پر چلتی خبر نے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے ۔ایف بی ار نے پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا۔ اس خبر نے گاڑیوں کے خرید و فروخت میں کمی واقع کردی۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے پرانی گاڑیوں کی فروخت پر 17 فیصد عائد سیلز ٹیکس سے متعلقہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے تحت گاڑیوں پر سیلز ٹیکس پوری قیمت فروخت پر عائد ہوتا تھا جو کہ بہت زیادہ بنتا تھا۔

کاروباری حضرات کی اس تشویش کو دور کرنے کے لئے ملک کی تمام بڑی چیمبرز آف کامرس کے تعاون سے فنانس ایکٹ میں اس ضمن میں کاروباری حضرات کو آسانی فراہم کرنے کے لئے استعمال شدہ اور تیار گاڑیوں کی پھر سے فروخت کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک شق کا اضافہ کیا گیا۔

یہ آسانی صرف سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کے لئے ہے اور عائد کردہ ویلیو ایڈیشن کا 17 فیصد ہے۔ غیر رجسٹرڈ افراد گاہک سے سیلز ٹیکس کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔ مزید وضاحت جاری کرتے ہوئے ایف بی آر نے کہا ہے کہ ایکٹ میں ترمیم کے بعد اب قوانین کو حتمی شکل دی گئی ہے۔