'غداری کا آخری حربہ بھی حکمرانوں نے استعمال کرلیا'
لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے سیاست میں غداری کا آخری حربہ بھی استعمال کرلیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے حکومت کو کھلا چیلنج کردیا۔
وہ کہتے ہیں آؤ سیاسی میدان میں مقابلہ کرو،ہمت ہے تو ہتھکڑی لگاؤ۔
شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ آئین اور معیشت پر بات کرنا بغاوت ہے تو یہ بغاوت روز ہوگی،حکمرانوں نے سیاست میں غداری کا آخری حربہ بھی استعمال کرلیا۔
پہلے لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف،مریم نواز،احسن اقبال اور راناثناءاللہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) مقدمات کی زد میں آگئی، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اوران کی بیٹی مریم نواز سمیت 2درجن رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ لاہور کے تھانے شاہدرہ میں مقامی شہری بدر رشید کی درخواست پر درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں بغاوت،مجرمانہ سازش،عوام کوحکومت کیخلاف ورغلانےکی دفعات شامل ہیں ۔
جن میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیرقانو ن پنجاب رانا ثناء اللہ، راجاظفرالحق ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان اور سابق وزیردفاع خرم دستگیرنامزدہیں ۔
اس کے علاوہ سابق وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید،سابق وزیرداخلہ احسن اقبال، ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب، سابق وزیرریلوے سعدرفیق،مفتاح اسماعیل ،شزا فاطمہ، امیر مقام، عطاء تارڑ اور دیگر رہنماء کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔