شہباز شریف کے جیل جانے پر اعتزاز کا طنز
پی پی رہنما اعتزاز احسن نے شہبازشریف کے جیل جانے پر طنزو تنقید شروع کردی۔
پی ڈی ایم میں ٹوٹ پھوٹ کے آثار پیدا ہونا شروع ہوگئے۔ پی پی رہنما اعتزاز احسن نے شہبازشریف کے جیل جانے پر طنزو تنقید شروع کردی۔
رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کہتے ہیں شہبازشریف اپنی ضمانت کی درخواست واپس لیکر جیل چلے گئے۔ شہباز ایسے وقت میں جیل گئے جب تحریک چل رہی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ جلسے کی تاریخ کی تبدیلی پر بھی ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
دوسری جانب حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم گومگو کیفیت کا شکار ہوگیا۔
جلسے کے مقام اور تاریخ نے رہنماؤں کوچکرا کر رکھ دیا۔پہلے۔ ڈیسائڈ تھا۔ جلسہ کوئٹہ میں اٹھارہ اکتوبر کو ہوگا،پھر پیپلزپارٹی نےاعتراض اٹھایا اور اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ ہر سال اٹھارہ اکتوبر کو یوم شہدا مناتے ہیں۔ اس سال بھی منائیں گے اور پھر شرکت سے بھی معذرت کی۔ اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ بھی کیا جس کے بعد تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔