بچوں میں غیرمتناسب نشوونما: جامع لائحہ عمل تیارکرنےکی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نےنشوونمامیں کمی کے مسئلے کےحل کےلئے صوبوں کے ساتھ مشاورت سے جامع لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کر دی.
وزیر اعظم نے پیر کو اسلام آباد میں پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوآرڈی نیشن کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعظم نے صحت کے بارے میں معاون خصوصی اور غربت میں کمی کے بارے میں معاون خصوصی سے کہا ہے کہ وہ نظام الاوقات پرمبنی لائحہ عمل تیارکریں جو مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھی پیش کیاجائے گا۔
عمران خان نے کہاکہ وفاقی حکومت نشوونما میں کمی کے مسئلے کے حل کےلئے کردارادا کرتی رہے گی۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ اگرچہ نشوونما میں کمی کے مسئلے کو حل کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے پھر بھی وفاقی حکومت اس سلسلے میں مدد فراہم کرتی رہے گی۔
اجلاس کو بتایاگیاکہ احساس نشوونماڈیش بورڈ آج سے ملک بھر میں فعال ہوجائےگا جہاں نشوونما میں کمی کے حوالے سے متعلقہ فریقوں کےلئے اعدادوشمار دستیاب ہوںگے۔
وزیراعظم کے ویژن کی روشنی میں پہلے مرحلے میں نو اضلاع میں چھتیس نشوونما مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں ماؤں کیلئے مشروط نقد رقوم کے علاوہ ماؤں اور بچوں کیلئے خوراک فراہم کی جاتی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔