'بیرون ملک پاکستانیوں کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئےجائینگے'
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ یورپ سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔
وزیر خارجہ نے پیر کو اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن کےچیئرمین چوہدری پرویزاقبال لوسر سے ملاقات کی۔
شاہ محمود قریشی نےکہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے کوروناوائرس کی وباء سمیت ہرمشکل وقت میں کھلےدل سے پاکستان کی مدد کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے آگاہ کرنے کےلئے اقتصادی سفارتکاری کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری اقتصادی پالیسیوں کے باعث متعدد یورپی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم کوروناوائرس کے مضر اثرات سے نمٹنے کےلئے درآمدات بہتر بنانے کی انتھک کوششیں کررہےہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔