'سرمامیں کوروناوائرس کاپھیلاؤاحتیاطی تدابیراپناکرروکاجاسکتاہے'
اسد عمر نے کہا کہ وباء کی موجودگی کی نگرانی اور اسے روکنے کےلئے اقدامات بھی اتنی ہی اہمیت کے حامل ہیں۔
وزیرمنصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے کہاہے کہ موسم سرما میں قواعد و ضوابط پرسختی سے عملدرآمد سے کورونا پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننا کورونا کی روک تھام کےلئے انتہائی ضروری ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وباء کی موجودگی کی نگرانی اور اسے روکنے کےلئے اقدامات بھی اتنی ہی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریستوران اور شادی ہالز کورونا کی وبا پھیلنے کے حوالے سے بڑے مراکز ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صحت کے رہنماء اصولوں اور قواعد وضوابط پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی کوششوں پر شعبہ تعلیم کی تعریف کی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔