'کشمیری شہداء کو پاکستان کے پرچم کے ساتھ سپرد خاک کررہے ہیں'
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بے کس خواتین اور بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔
پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بے کس خواتین اور بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔
پیر کو لاہور میں کشمیر کے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو ملک اور بیرون ملک بھارت کی جانب سے پانچ اگست 2019 کے اقدامات کے خلاف آواز اٹھانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیری شہداء کو پاکستان کے پرچم کے ساتھ سپرد خاک کررہے ہیں۔
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔