Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

انٹربینک: پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری جاری

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے...
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2020 09:50pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 28 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے پاکستانی روپے کی قدر مزید بہتر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے مزید سستا ہوکر 164 روپے 04 پیسے پر بند ہوا ہے۔

enter image description here

دوسری جانب سونے کی قیمت میں 800 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 97 ہزار 136 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1913 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div