Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

سیارہ مریخ زمین آج سے اتنا قریب کہ انسانی آنکھ باآسانی دیکھ سکے

سیارہ مریخ زمین سے اتنا قریب تر کہ جسے انسانی آنکھ سے باآسانی سے...
شائع 07 اکتوبر 2020 12:10am
سائنس

سیارہ مریخ زمین سے اتنا قریب تر کہ جسے انسانی آنکھ سے باآسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔ انسانی آنکھ سے مریخ کو دیکھنا ہو تو آج سورج نکلنے سے قبل دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی ادارے ناسا کے مطابق مریخ اور زمین کے قریب آنے کا فلکیاتی عمل ہر 2 سال یا تقریباً 26 مہینے میں ایک بار ہوتا ہے۔

آج اگر مریخ کو نہ دیکھ سکے تو آپ یہ نظارہ مِس کردیں گے، اگلی بار مریخ اور زمین دونوں دسمبر 2022 سے پہلے اتنے قریب نہیں آئیں گے۔

زمین اور مریخ کا یہ فاصلہ 38 اشاریہ 6 ملین میل ہوگا، 2003 میں مریخ زمین سے 38 اشاریہ 4 ملین میل کے فاصلے پر تھا جو تقریباً 60 ہزار برس میں قریب ترین فاصلہ تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div