Aaj TV News

BR100 4,730 Decreased By ▼ -34 (-0.7%)
BR30 20,317 Decreased By ▼ -354 (-1.71%)
KSE100 45,578 Decreased By ▼ -243 (-0.53%)
KSE30 17,872 Decreased By ▼ -134 (-0.75%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,267,393 567
DEATHS 28,344 16
Sindh 466,945 Cases
Punjab 438,636 Cases
Balochistan 33,159 Cases
Islamabad 106,615 Cases
KP 177,240 Cases

بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین کترینہ کیف کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں، اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بار بی ڈول کترینہ کیف نے اپنی زندگی میں متعدد معاشقے بھی کئے۔ جن میں سلمان خان، رنبیر کپور اور ادیتیا رائے کپور شامل ہیں۔ لیکن اب اس نامور اداکارہ بارے ایک بڑی خبر آگئی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نجی زندگی کے راز فاش کرنے پر ڈرائیور کو نوکری سے نکال دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور 6 سال معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے، اس کے علاوہ بھی اداکارہ کی نجی زندگی میڈیا میں بحث کا حصہ رہی ہے جس پر اداکارہ پریشانی کا شکار رہیں۔ لیکن اب اداکارہ نے نجی زندگی کے راز فاش کرنے والے کو دھر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف رنبیر کپور سے ناکام معاشقے کے بعد نجی زندگی کو سب سے خفیہ رکھ رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود اداکارہ کی نجی مصروفیات سے میڈیا کو آگاہی ملتی رہی ہے۔

گزشتہ دنوں نوجوان اداکار آدتیا رائے کپور کے ساتھ ڈنر سے واپسی پر میڈیا کو دیکھ کر کترینہ کیف اپنے ڈرائیور پر سیخ پا ہوگئیں۔

اداکارہ نے سب کے سامنے ڈرائیور پر نجی زندگی کی معلومات میڈیا کو دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے خوب جھاڑ پلائی اورڈرائیور کو نوکری سے فارغ بھی کردیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اگر فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کسی جوڑی کو پسند کیا جاتا ہے تو وہ دبنگ خان یعنی سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی ہے ۔جنہوں نے مختلف فلموں میں اکٹھے کام کیا ہے۔