Aaj TV News

BR100 4,231 Decreased By ▼ -22 (-0.51%)
BR30 21,389 Decreased By ▼ -14 (-0.07%)
KSE100 40,807 Decreased By ▼ -224 (-0.55%)
KSE30 17,160 Decreased By ▼ -135 (-0.78%)

پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی نئی تصویر نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی توپوں کا رخ اپنی طرف کروالیا ہے، جبکہ ایک صارف نے تو اداکارہ کو "منحوس" قرار دیدیا۔

حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کو اپنی چلبلی حرکتوں کی وجہ سے انٹرٹین بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

حرا مانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے کافی چست اور بولڈ لباس پہن رکھا تھا۔ حرامانی کو یہ لباس پہن کر تصویر شیئر کرنا کافی مہنگی پڑ گئی تھی۔

اداکارہ نے اپنی تصویر پر صارفین کی تنقید کو کھلے دل سے قبول کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی اور کسی قسم کا کوئی ردعمل جاری نہیں کیا تھا۔

اداکارہ نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی تو اس پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے نشتر برسانا شروع کردیئے، تاہم اس دفعہ اداکارہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بچوں کی طرح منہ بسورا ہوا ہے اور انہوں نے ساتھ میں کیپشن لکھا کہ 'جب مجھے سیٹس پہ ابراہیم یاد آتا ہے تو میں ایسی حرکتیں کرتی ہوں۔'

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کی تصویر پر عائشہ چوہدری نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'یار بے سُری لگ رہی ہو.'

جس کا کرارا جواب دیتے ہوئے اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ 'ہاہاہا۔۔۔ بہت اچھا کچھ کہنے کو نہیں تھا تو ایسی بات کی جس کا تُک ہی نہیں بنتا۔‘

ثاقب آفریدی نامی صارف نے تو اداکارہ کو منحوس ہی قرار دیدیا اور لکھا کہ 'توبہ توبہ، مت کرو بہت منحوس لگ رہی ہو ۔۔۔ سارا موڈ خراب کردیا۔' اور ساتھ رونے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

تنقید کرنے والوں کے علاوہ اکثریت ان لوگوں کی تھی جنہوں نے اداکارہ کی معصومیت اور شرارتی پن والی تصویر کو سراہا اور خوب تعریف بھی کی۔