Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم کا آج گوجرانوالہ میں پہلاپاور شو ،جناح اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل

گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کاجلسہ آج...
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2020 01:15pm

گوجرانوالہ :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) گوجرانولہ میں آج پہلا پاور شو کرنے جا رہی ہے ،جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، اسٹیج تیاراور 10ہزار کرسیاں لگادی گئیں جبکہ اپوزیشن قائدین نے روٹ پلان بھی تیار کرلیا ۔

گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ آج ہورہا ہے،جناح اسٹیڈی میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،سٹیج تیارکر لیا گیا ہے جبکہ کارکنوں کیلئے 10ہزار کرسیاں لگادی گئیں ہیں۔

جناح اسٹیڈیم کے 8دروازوں میں سے ایک دروازے سے قائدین، ایک سے میڈیا جبکہ 3سے کارکن جلسہ گاہ آئیں گے، جن میں سے ایک خواتین کارکنوں کیلئے مختص کیا گیا ہے،قائدین کے اسٹیج کے علاوہ میڈیا کیلئے ایک الگ سٹیج بنایا گیا ہے جبکہ ڈی جے بٹ کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔

جلسے سے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف خطاب کریں گے ۔

مولانا فضل الرحمان جامعہ اشرفیہ میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد فیروزپورروڈ سے جلوس کی صورت میں روانہ ہوں گے،سربراہ جے یو آئی ف بذریعہ جی ٹی روڈ گوجرانوالاروانہ ہوں گے جہاں شاہدرہ موڑپر مولانا فضل الرحمان اور مریم نوازجلوس کی قیادت کریں گے ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز جاتی امرا ءسے جلسے میں شرکت کیلئے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ دو بجے روانہ ہوں گ، شاہدرہ میں لیگی کارکنان مریم نواز کا استقبال کریں گے، مرید کے اور کامونکی میں بھی مریم نواز کا استقبال ہوگا ، مریم نواز شام 6بجے جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ پہنچیں گی۔

لالہ موسیٰ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے اعزازمیں قمرزمان کائرہ ظہرانہ دیں گے ۔

بلاول بھٹو ظہرانے کے بعد پریس کانفرنس کریں گے اور پھر گوجرانوالہ جلسے کیلئے روانہ ہوں گے ، بلاول بھٹو وزیرآباد بائی پاس پر استقبالی ریلی سے خطاب کے بعد جلسہ گاہ کیلئے روانہ ہوں گے۔

گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم کے درمیان 28 نکاتی معاہدہ طے پایا جس کے مطابق ملکی سلامتی کے اداروں اور آئین کخلا ف کوئی تقریر نہیں کی جائے گی۔

ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت اسٹیڈیم کے اطراف میں آدھے کلومیٹر تک کسی بھی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

پولیس کی جانب سے جلسے کی سیکیورٹی کیلئے 5 ہزار اہلکار تعینات کردیئے گئے، 2 ہزار اہلکار ریزرو ڈیوٹی پر ہوں گے۔

جلسے کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کروایا جائے گا، کورونا ایس او پیز کے تحت اسٹیڈیم کے گیٹس پر اسپرے ٹنلز نصب کی جائیں گی، شرکاءکو ماسک اور سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔

جلسےمیں آنے والے کارکنوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا اور کسی بھی کارکن کو بغیر ماسک یا بغیر سنیاٹزر جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ن لیگی ایم پی اے کا گوجرانوالہ جلسے میں شرکت نہ کرنے کااعلان

مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری نے گوجرانوالہ جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ انہیں نوازشریف کے بیانیے سے اختلاف ہے، نوازشریف نے 2دن میں فیصلہ نہ کیا تو وہ اسمبلی رکنیت سے مشروط طور پر مستعفی ہو جائیں گے۔

ن لیگی ایم پی اے نے مزید کہا کہ میرے ووٹوں سے جیتنے والے ایم این اے رانا تنویر، ایم پی اے عبدالرؤف اور ایم اپی اے اختر رسول بھی مستعفی ہوں، آئندہ الیکشن میں ان کخلا ف امیدوار کھڑے کروں گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div