Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

این آر او دینے سے زندگی آسان ہوجائے گی لیکن یہ تباہی کا راستہ ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ وہ...
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2020 01:14pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ وہ کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، سب ڈاکو ایک جگہ اکٹھا ہوگئے، ان لوگوں کو این آر او دینے سے زندگی آسان ہوجائے گی لیکن یہ تباہی کا راستہ ہے، بہتری کا راستہ کبھی آسان نہیں ہوتا،مشکلات جھیلنی پڑتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےنسٹ میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سےزیادہ مریض امراض قلب سےمرتے ہیں،مقامی سطح پرکارڈیک اسٹنٹ کی تیاری اہم پیشرفت ہے،اقتدارمیں آئے تو برآمدات کم اوردرآمدات زیادہ تھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈالرکی کمی کے باعث آئی ایم ایف کےپاس جاناپڑتاہے،تجارتی خسارہ معیشت پرسب سےبڑا بوجھ تھا،طیب اردوان نےبرآمدات بڑھاکرترکی کوترقی دی،پہلےذہن میں تبدیلی آتی ہےپھرنظام میں تبدیلی آتی ہے،روپیہ گرے گا تو ملک میں مہنگائی ہوگی،60کی دہائی میں پاکستان کی سمت درست تھی،70کی دہائی میں نیشنلائزیشن کی پالیسی سےنقصان ہوا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ قومیں طے کرتی ہیں ہمیں کدھرجاناہے،دنیابھرمیں انڈسٹریزیونیورسٹیزسے منسلک ہوتی ہیں،خام مال کی برآمدات سےملک ترقی نہیں کرتے،ویلیوایڈیشن کےذریعے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےاداروں میں باہمی تعاون کافقدان تھا،سرمایہ کاری سے ہی معیشت میں بہتری آتی ہے،سمندر پارپاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کووطن کی زیادہ قدرہوتی ہے،دنیا بھرمیں ہرشعبہ میں تجربہ کارپاکستانی کام کررہے ہیں،کامیابی کیلئےانسان کاوژن واضح ہونا چاہیئے۔

وزیراعظم نے مزیدکہا کہ ایشین ٹائیگر بننا یا پیسا کمانا بڑا ویژن نہیں،پیسا کمانا سب سے چھوٹی سوچ ہوتی ہے،بڑی سوچ رکھیں،عظیم مقاصد حاصل کرنےکیلئےسوچ کووسیع کرناپڑتاہے،اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ،پوری زندگی کا فلسفہ نماز میں ہے،خوشی تب آتی ہے جب روح خوش ہوتی ہے،خوشی اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستہ سےجڑی ہے۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے پھر واضح کیا کہ وہ کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، سب ڈاکو ایک جگہ اکٹھا ہوگئے،ان کواین آراو دینا تباہی کا راستہ ہے،آپ کہتےہیں سب شورمچارہے ہیں،انہیں این آراو دے دو،ان لوگوں کو این آر او دینے سے زندگی آسان ہوجائے گی اور حکومت کے 5سال آرام سے گزر جائیں گے لیکن این آر او تباہی کا راستہ ہے، بہتری کا راستہ کبھی آسان نہیں ہوتا،مشکلات جھیلنی پڑتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہارٹ اسٹنٹس مینوفیکچرنگ کا افتتاح کر دیا

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نسٹ یونیورسٹی میں ہارٹ اسٹنٹس مینوفیکچرنگ کا افتتاح کر دیا۔

پاکستان اسلامی دنیا میں اسٹنٹ بنانے والا دوسرا ملک ہے، ملک میں اسٹنٹ بننے سے زرمبادلہ کی مدد میں پاکستان کو 8ارب روپے کی بچت ہوگی۔

یونٹ کے افتتاح کے بعد پاکستان دنیا کے ان 18ملکوں میں شامل ہوگیا جو اسٹنٹ بناتے ہیں، اسلامی ملکوں میں پاکستان اسٹنٹ بنانے والا دوسرا ملک بن گیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ یہ اسٹنٹ یورپین معیار کے مطابق ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div