Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا وائرس: پی آئی اے کو 31 ارب روپے سے زائد نقصان

کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کو 31 ارب روپے ...
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2020 09:35pm

کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کو 31 ارب روپے سے زائد نقصان ہوا، پی آئی اے پر واجب الادا قرضہ 400 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کی کابینہ کو بریفنگ، بتایا کہ سال 2019 میں ادارے کے منافع میں 42 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ 8 سال بعد ادارے کو 7 ارب 80 کروڑ روپے منافع ہوا تاہم رواں سال کورونا کے باعث ادارہ 31 ارب 99 کروڑ روپے نقصان سے دوچار ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے فضائی آپریشن بند رہے، عمرہ اور حج سیزن بھی نہ ہوسکا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div