Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

رانا ثناءاللہ اور محمد صفدر کی عبوری ضمانت میں 20 اکتوبر تک توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس میں...
شائع 17 اکتوبر 2020 12:21pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس میں رانا ثناءاللہ اور محمد صفدر سمیت دیگر لیگی ارکان کی عبوری ضمانت میں بیس اکتوبر تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آراٸی کیس کی سماعت ہوئی۔

ملزمان کے وکیل نے کہا حکومت کی ایما پر تیئس دن کے بعد مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کروائی گئیں۔ سی سی پی او لاہور کی تعیناتی کے فوری بعد یہ دفعات شامل کی گٸیں۔ جس سے بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔

دلائل کے بعد عدالت نے رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر سمیت دیگر لیگی ارکان کی عبوری ضمانت میں بیس اکتوبر تک توسیع کر دی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما محمد صفدر نے وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرانے کا الزام لگا دیا۔

محمد صفدر نے کہا شہزاد اکبر بھی اس میں ملوث ہیں۔ اپوزیشن کو دبانے کیلئے حکومت نے ان کیخلاف کیسز بنائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی سی پی او لاہور عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

محمد صفدر نے چیئرمین نیب کو کرپٹ ترین انسان قرار دے دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div