Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر اور عوام کویوم آزادی پر مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آذربائیجان کے صدر اور عوام...
شائع 18 اکتوبر 2020 01:15pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آذربائیجان کے صدر اور عوام کویوم آزادی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں یوم آزادی کے موقع پر آذربائیجان کےصدر اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے وطن کےدفاع پرآذربائیجان کی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نگورنو کاراباخ کے مسئلے پر پاکستان آذربائیجان کےساتھ کھڑا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ نگورنوکاراباخ مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا ایک نئے موڑ پر آ گئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں۔

آذربائیجان نے بھی آرمینیا سے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کر دی ہے، آذربائیجان کا کہنا ہے کہ انسانی ہم دردی کی بنیاد پر جنگ بندی معاہدہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فریقین کا تقریباً 3 ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے،نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک میں جھڑپوں میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div