مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر اداکار خالد انعم بھی بول اٹھے

شہر قائد میں مریم نواز کی ریلی کے دوران کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے...
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2020 12:01pm

شہر قائد میں مریم نواز کی ریلی کے دوران کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار کے تقدس کی پامالی پر اداکار بھی بول اٹھے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی جاتی ہے شور اور نعرے بازی نہیں۔

اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اگر میرے سامنے آئے تو ان کے منہ پر تھپڑ رسید کروں گا، میرے پاکستان کے قائد اعظم کی عزت کرو۔

انہوں نے چیف جسٹس گلزار احمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔