Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

خسروبختیارکوکام سےروکنےکی درخواست، فیصلہ محفوظ

نیب انکوائری مکمل ہونےتک خسروبختیارکوکام سےروکنےکی درخواست...
شائع 20 اکتوبر 2020 06:56pm

نیب انکوائری مکمل ہونےتک خسروبختیارکوکام سےروکنےکی درخواست قابل سماعت ہونےیا نہ ہونےپر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار وکیل محمداحسن ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ‏وفاقی وزیرخسروبختیار کےخلاف اربوں روپےکی کرپشن کی انکوائری زیرالتواہے‏مجھے اس کیس میں بطور پٹیشنردھمکیاں مل رہی ہیں۔‏نیب میں درج کرائی گئی شکایت بھی واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ‏شوگر انکوائری سے آپ کا کیا تعلق ہے درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ ‏وہ شوگر ملز کیس میں فریق تھا اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔