Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سابق بھارتی کپتان کپل دیو دل کا شدید دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا شدید ...
شائع 23 اکتوبر 2020 06:49pm

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا شدید دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری کرکٹر کپل دیو کو جمعہ کی صبح دل کا شدید دورہ پڑنے پر فوراً نئی دہلی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی فوری طور پر انجیوپلاسٹی کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق ورلڈکپ وننگ کپتان اب بھی آئی سی یو میں ہیں تاہم کی حالت اب تسلی بتائی جارہی ہے۔

کپل دیو کون ہیں؟

enter image description here
enter image description here

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا کرکٹ ورلڈکپ 1983 میں کپل دیو ہی کی قیادت میں جیتا تھا، اُنہیں بھارت کا عظیم آل راؤنڈر مانا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 131 ٹیسٹ کھیل کر 31 اعشاریہ 05 کی اوسط سے 5 ہزار 248 رنز بنائے جبکہ 29 اعشاریہ 64 کی اوسط سے 434 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 225 میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 23 اعشاریہ 79 کی اوسط سے 3 ہزار 783 رنز اور 27 اعشاریہ 54 کی اوسط سے 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div