Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

دماغی اشاروں کی مدد سے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خصوصی آلہ ایجاد

سعودی عرب میں نوجوانوں نے دماغی اشاروں کی مدد سے انٹرنیٹ ...
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2020 01:05pm
سائنس

سعودی عرب میں نوجوانوں نے دماغی اشاروں کی مدد سے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خصوصی آلہ تیار کرکے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دماغ کے اشاروں سے کام کرنے والا یہ آلہ معذور افراد کیلئے ایجاد کیا گیا ہے جو دماغی اشاروں کے ذریعے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بھی استعمال کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق چار سعودی نوجوانوں نے معذور افراد کیلئے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا خصوصی آلہ ایجاد کیا۔

ہیلمٹ نما یہ آلہ سر پر پہن کر استعمال کیا جائے گا، مکمل معذوری کے شکار افراد انٹرنیٹ کا استعمال دماغ کے اشاروں سے کر سکیں گے۔

سعودی عرب میں گورنر عسیر ریجن شہزادہ ترکی بن طلال کی سربراہی میں منعقد ہونے والے آن لائن کانفرنس میں آلے کی رونمائی ہوئی ہے، شرکا نے اس منفرد ایجاد پر نوجوانوں کی تعریف کی۔

یہ آلہ دماغ کے اشارے پڑھنے کی استطاعت رکھتا ہے نیز ان کی بنیاد پر انٹرنیٹ کا استعمال کرتا ہے، اس آلے کی مدد سے مکمل معذوری کے شکار افراد سوشل میڈیا کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div