Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

چیف سلیکٹر کا عہدہ جاتے ہی مصباح الحق کی بے قدری

لاہور: چیف سلیکٹر کا عہدہ جاتے ہی مصباح الحق کی بے قدری، بطور چیف...
شائع 11 نومبر 2020 08:40pm

لاہور: چیف سلیکٹر کا عہدہ جاتے ہی مصباح الحق کی بے قدری، بطور چیف سلیکٹر آخری پریس کانفرنس کرکے باہر آئے تو پارکنگ میں اُن کی گاڑی ہی موجود نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق آج مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے بطور چیف سلیکٹر اپنی آخری پریس کانفرنس کرتے ہوئے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تاہم جب وہ باہر آئے تو اُنہیں واپس لے جانے والی گاڑی پارکنگ میں نہیں تھی۔

مصباح الحق کو گاڑی نہیں دیکھائی دی تو انہوں نے سیکیورٹی اسٹاف سے سوال کیا کہ مجھے لانے والی گاڑی کہاں ہے جس پر سیکیورٹی اسٹاف نے جواب دیا کہ ہمیں پتہ نہیں ہے۔

جب یہ صورتحال بنی تو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کو صحافی کی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہونا پڑا، ویڈیو دیکھئے۔

enter image description here