Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پی ایس ایل فائیو: کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو کے بقیہ میچز کیلئے شہرِ قائد میں...
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2020 10:34pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو کے بقیہ میچز کیلئے شہرِ قائد میں اسٹیج سج گیا ہے مگر کورونا وائرس ایک بار پھر لیگ کے انعقاد کیلئے خطرہ بن رہا ہے کیونکہ آج ایک آفیشل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ایک آفیشل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر اُسے فوری طور پر ٹیم ہوٹل کے آئسولیشن روم میں منتقل کردیا گیا۔

اسکواڈ کے دیگر تمام اراکین کے بھی کورونا ٹیسٹ آج کئے گئے جن کے نتائج منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا کا شکار ہونے والے اس آفیشل کو اب مسلسل 2 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

اس سے قبل پیر کے روز پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پی ایس ایل 2020 میں شریک ایک فرد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد اس فرد کو فوری طور پر ٹیم ہوٹل کے آئسولیشن روم میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے تیار کردہ کوویڈ 19 پرٹوکولز کے تحت اس فرد کو اپنے گھر میں لئے گئے پہلے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے بعد کراچی کیلئے سفر کرنا تھا تاہم اس فرد کے کراچی پہنچنے پر پی سی بی اسپورٹس اینڈ میڈیکل سائنسز کو جب ان کے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ ملی تو اس کا نتیجہ مثبت آیا تھا، جس کے بعد اس فرد کو فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کے بقیہ چار میچز 14 سے 17 نومبر تک کراچی میں کھیلے جائیں گے۔