Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

"دس سال بعد پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے"

کراچی: انگلینڈ اور پشاور زلمی فاسٹ بولر ثاقب محمود کا کہنا ہے کہ...
شائع 11 نومبر 2020 10:57pm

کراچی: انگلینڈ اور پشاور زلمی فاسٹ بولر ثاقب محمود کا کہنا ہے کہ دس سال بعد پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، پشاور زلمی کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جتوانا چاہتا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کیلئے پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل ہونے والے انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود دس سال بعد پاکستان واپس آکر بہت خوش ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان کا فیملی کا تعلق اٹک سے ہے اور ان کی فیملی کے بیشتر اراکین پشاور زلمی کے سپورٹرز ہیں، دس سال بعد پاکستان آیا اور پشاور زلمی کا حصہ بن کر خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی اور پاکستان سپر لیگ کے بارے میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں لیام ڈاسن، کرس جارڈن، ٹام بینٹن اور دیگر نے کافی کچھ بتایا اور واقعی پشاور زلمی ٹیم ایک زبردست گروپ ہے جہاں سب ایک فیملی کی طرح ہیں۔

ثاقب محمود نے مزید کہا وہ جانتے ہیں کہ بہت سے پاکستانی فینز نے انہیں بولنگ کرتے نہیں دیکھا ہوگا، وہ چاہتے ہیں کہ اپنی بولنگ سے پشاور زلمی کو ٹائٹل جتوائیں اور اس موقع کو یادگار بنائیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پشاور زلمی میں شامل وہاب ریاض اور حسن علی بہترہن فاسٹ بولر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں پریکٹس سیشنز شاندار رہے، حیدر علی بہترین نوجوان کرکٹر ہے، ان سب کے ساتھ کھیل کر اچھا تجربہ حاصل ہوگا۔