Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

نیوزی لینڈ میں موجود ویسٹ انڈین ٹیم کو ٹریننگ سے روک دیا گیا

نیوزی لینڈ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ویسٹ انڈیز کی...
شائع 11 نومبر 2020 11:17pm

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کرنے سے روک دیا گیا۔

وزارتِ صحت کے مطابق کھلاڑیوں نے کھانا کھانے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کی جس کے باعث اب اُنہیں دوبارہ آئسولیشن میں جانا پڑے گا۔

وزارتِ صحت نے مزید کہا کہ آئسولیشن میں ان کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ لئے جائیں گے اور رپورٹ منفی آنے کی صورت میں ہی اِنہیں پریکٹس کی اجازت ملے گی۔