Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پی ایس ایل پریکٹس میچ: ملتان سلطانز کے ہاتھوں زلمی کو شکست

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے...
شائع 11 نومبر 2020 11:35pm

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے پریکٹس میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 22 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 195 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کپتان شان مسعود نے 66 اور سلطانز کے انگلش آل راؤنڈر روی بوپارہ نے 57 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے رائلی روسو 43 اور انگلینڈ کے ایڈم لیتھ 25 رنز بنائے بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 172 رنز ہی بناسکی۔ ڈیرن سیمی کی جگہ اسکواڈ میں شامل ہونے والے جارح مزاج بلے باز صہیب مقصود نے 80 اور اوپنر امام الحق نے 49 رنز بنائے۔