پی سی بی نے یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے سابق کپتان یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا، یونس کی تقرری ٹی20ورلڈ کپ 2022تک کی گئی ہے۔
اپنے دورکے بہترین بیٹسمین یونس خان پاکستانی بیٹسمینوں کی صلاحیتیں نکھاریں گے، پی سی بی نے یونس کومستقل بنیادوں پرقومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقررکردیا۔
یونس کی تقرری ٹی20ورلڈ کپ 2022تک کی گئی ہے جواکتوبرنومبر2022میں آسٹریلیا میں ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیت نہ ہوئی تویونس خان حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹرکراچی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے ۔
یونس نے118ٹیسٹ میچزمیں 10ہزار99جبکہ 265ون ڈے میں 7ہزارسے زائد رنزاسکورکئے ،انہوں نے پاکستان کی جانب سےسب سے زیادہ 34ٹیسٹ سنچریاں اسکورکیں۔
دوسری جانب سابق ٹیسٹ اسپنرارشدخان کوقومی ویمنزٹیم کا بولنگ کوچ مقررکردیا گیا۔
پی سی بی نےدورہ نیوزی لینڈ کیلئےپاکستان ٹیم اورپاکستان شاہینزکیلئے20رکنی سپورٹ اسٹاف کابھی اعلان کردیا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔