Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور نائیجری وزیراعظم کے درمیان ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نائیجرمیں وزیراعظم بریگی رافینی سے...
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2020 12:34am

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے نائیجرمیں وزیراعظم بریگی رافینی سے ہفتے کو نیامے میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیرخارجہ نے نائیجرکے وزیراعظم کوغیرقانونی طورپربھارت کے زیرتسلط جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان نائیجر کے ساتھ زراعت ،آبپاشی اورانفراسٹرکچرکے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائے گا۔

انہوں نے نائیجرکے دوسوطلبہ کے لئے وظیفے کابھی اعلان کیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان نائیجر کے سیلاب زدگان کے لئے چاول، کمبل ،خیمے اور ادویات بھی بھیجے گا۔

نائیجر کے وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون پرپاکستان کاشکریہ اداکیا۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div