تعمیرات سے لوگوں کو روزگار ملے گا، عمران خان
وزیراعظم نے کہا کے تعمیرات سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مستحکم ہوگی ۔تعمیرات کے عمل میں ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور چیر مین پاکستان آئی لینڈز اتھارٹی عمران آمین نے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم کو تعمیرات اور ان منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کے تعمیرات سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مستحکم ہوگی۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے تعمیرات کے عمل میں ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔
وزیر اعظم نے تاکید کی کہ ہر منصوبے کا ماحولیاتی تجزیہ قانون کے مطابق ضروری ہے اور اس ضمن میں حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔
Comments are closed on this story.