Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری

پشاور:خیبرپختونخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی...
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2020 12:05pm

پشاور:خیبرپختونخوا میں 5روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے،مہم کے دوران 64لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطریں پلائے جائیں گے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے گزشتہ روز مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا،ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے کوارڈینیٹر عبد الباسط کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور اور ضلع خیبر میں7جبکہ دیگر اضلاع میں5روزہ مہم چلائی جائے گی۔

مہم کے دوران 5سال سے کم عمر 64لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطریں پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے، جس کیلئے 28ہزار ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔

ٹیموں میں 25 ہزار 579 موبائل اور 1 ہزار 868 فیکسڈ ٹیمیں جبکہ 11 سو ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں،یہ رواں سال کا دسواں انسداد پولیو مہم ہے۔

رواں سال خیبرپختونخوا میں 22 اور ملک میں81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،مہم کلئے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

پنجاب میں 5روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

لاہور:پنجاب میں 5روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے،پہلے روز پولیو ورکرز نے صوبے کے 60لاکھ سے زائد بچوں کو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق صوبے میں مہلک وائرس سے بچاؤکیلئے 5روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پہلے روز صوبے بھر کے پولیو ورکرز نے 60لاکھ سے زائد بچوں کو مرض سے بچاو کے قطرے پلائے۔

لاہور سے 5لاکھ سے زائد بچے اور 45ہزار مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ راولپنڈی سے دولاکھ ساٹھ ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

پانچ روز کے دوران 48ہزار انسداد پولیو ورکرز فرائض انجام دے رہے ہیں،4دسمبر کو مہم اختتام پذیر ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div