Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'مریم نوازچاہتی ہیں کہ انہیں جلداز جلد ریسٹ پربھیجا جائے'

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ مریم نوازچاہتی...
شائع 10 جنوری 2021 09:32pm

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ مریم نوازچاہتی ہیں کہ انہیں جلداز جلد ریسٹ پربھیجا جائے۔ وہ مایوس ہوچکی ہیں،وہ تھک چکی ہیں۔

آج نیوز کےپروگرام دس میں گفتگو کرتے ہوئےفردوس عاشق اعوان نےکہا انہوں نےسوچاتھاکہ پلیٹ میں رکھ کرکوئی کھیرپیش کردےگا اور وہ کھالیں گی۔کھیرپکاکر کھانی پڑرہی ہےتوچودہ طبق روشن ہوگئےہیں، کہ در در بھٹک کر،ٹھوکریں کھا کر،گلی گلی محلےمحلے پھر کرمریم نوازنڈھال ہیں،اور سیف ایگزٹ چاہتی ہیں۔ عدالتیں چہرہ نہیں کیس دیکھتی ہیں۔

انہوں نے کہایوٹیلیٹی اسٹورزپر81روپے50پیسےچینی دستیاب ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورزپروافرمقدارمیں چینی دستیاب ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہافیاض الحسن چوہان کوہٹانے کیلئےسازش نہیں کی۔سازش اوپرجانےکےلئےکی جاتی ہے، نیچےآنےکےلئےنہیں۔

انہوں نے مزید کہاپیپلزپارٹی کوچورڈاکوکاٹائٹل میں نےنہیں دیا۔

Maryam Nawaz

Firdous Ashiq Awan

Special Assistant

Aaj News program

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div