Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پٹواری کچھ بھی کرلیں،کرپشن میں ہی پکڑیں جائیں گے، شہزاد اکبر

لاہور:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر...
شائع 11 جنوری 2021 03:22pm

لاہور:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پٹواری کچھ بھی کرلیں،کرپشن میں ہی پکڑیں جائیں گے، نواز شریف کو وطن واپس لانے کے کیس میں بڑی جان ہے،نواز شریف کو اقامے پر نہیں بلکہ کرپشن اور منی لانڈرنگ پر ہی سزا ہوئی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لندن سے خبر آنے پر فیصلہ پڑھے بغیر شریف فیملی نے حسب روایت مٹھائیاں تقسیم کیں،لندن ہائیکورٹ فیصلے پر مریم نواز نے اپنا بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کی، براڈ شیٹ کیس معاملے پر جو نقصان ہوا اس کے ذمہ داروں کا تعین کر رہے ہیں۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شریف فیملی تواتر سے جھوٹ بولتی ہے، شریف خاندان درحقیقت جھوٹوں کی داستان ہے،جن کے تازہ جھوٹ کی ابتدا ءپانامہ کیس سے ہوئی، پارلیمنٹ میں بھی جھوٹ بولا گیا۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر کا مزیدکہنا تھا کہ ن لیگ والوں نے اقامے کی اڑ میں منی لانڈرنگ کی۔

شہزاداکبر نے چیلنج کیا کہ اگر جھوٹا کیس کیا ہے تو شریف فیملی انہیں عدالت لے جائے، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی ڈے ٹو ڈے سماعت ہو،الیکشن کمیشن کے آگے ایک ایک اکاؤنٹ پیش کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div