Aaj.tv Logo

کراچی :سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث بند کےئ گئے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے،9ویں سے 12ویں جماعت تک کی کلاسز کا آج سے آغاز ہوگیا،سرکاری تعلیمی اداروں کا براحال ہے،حاضری نہ ہونے کے برابر رہی، پرائیویٹ اسکولوں میں ایس او پی پر عملدرآمد سامنے آیا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی سلسلہ ایک بار پھر بحال ہوگیا، کورونا کی دوسری لہرکےبعد تعلیمی ادارے 2ماہ بند رہے۔

این سی اوسی کےفیصلےکےمطابق آج سےنویں سےبارہویں جماعتوں میں کلاسز کا آغاز کردیا گیا، سرکاری اسکول اور کالجوں میں حاضری نہ ہونےکےبرابر رہی۔

پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنےوالے بچوں نے آن لائن تعلیم کو دشوار مرحلہ قرار دے دیا، اسکولوں میں فیس ماسک کےاستعمال اور سماجی فاصلےسمیت دیگرایس او پیز پر عملدرآمد سامنے آیا جبکہ اساتذہ نےبھی اسکول دوبارہ کھلنےپر اطمینان کا اظہار کیا ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکےفیصلےکےمطابق آج نویں سےبارہویں جبکہ پرائمری سے آٹھویں کلاسز اور جامعات میں تدریسی عمل یکم فروری سےکوویڈ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینےکےبعد بحال ہوگا۔

یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کافیصلہ کیاگیاتھا۔

پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی آج کھل گئے لاہور :پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی آج کھل گئے ۔ پہلے روز حاضری کم رہی، اساتذہ سلیبس مکمل کروانے کی ٹینشن جبکہ طلبہ دوستوں سے ملنے پر خوش دکھائی دئیے۔

انتظار آخرکار ختم ہوا، نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پڑھائی کیلئے بلا لیا گیا، تعلیمی ادارے کھل گئے۔

طلبہ اور اساتذہ ایس او پی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سکولز اور کالجز پہنچے۔ طلبہ کو جتنی خوشی اساتذہ اور دوستوں سے مل کر ہوئی، اتنی ٹینشن امتحانات کی بھی ہے۔

اساتذہ نے بھی تدریسی عمل شروع ہونے پر سکھ کا سانس لیا،کہتے ہیں سلیبس کم تو ہے لیکن مکمل کروا کر دوہرانے کی کوشش کریں گے۔

پہلے مرحلے میں کھلنے والے تعلیمی اداروں میں پہلے روز طلبہ کی حاضری کم رہی،یکم فروری سے نرسری سے آٹھویں جماعت اور یونیورسٹی کلاسز بھی شروع کردی جائیں گی۔