Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
شائع 20 جنوری 2021 04:43pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج بدھ کے روز ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 150 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 130 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 9 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1853 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div