Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

انٹربینک: پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
شائع 21 جنوری 2021 05:51pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 12 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج جمعرات کے روز ڈالر 12 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔

رواں ہفتے ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 29 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 342 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 222 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 17 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1870 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div