Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کینیڈاجانے والی پی آئی اے کی پروازوں پرتعینات 2فضائی میزبان غائب

اسلام آباد:کراچی اور اسلام آباد سے کینیڈا جانے والی پی آئی اے...
اپ ڈیٹ 01 فروری 2021 12:08pm

اسلام آباد:کراچی اور اسلام آباد سے کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پروازوں پر تعینات 2فضائی میزبان کینیڈاپہنچنے پر مبینہ طور پر غائب ہو گئے ، انتظامیہ نے کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو آگاہ کرتے ہوئے خود بھی معاملے کی کھوج لگانا شروع کر دی۔

پی آئی اے باکمال لوگ لاجواب سروس ،ایک کے بعد دوسری کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پروازوں سے فضائی میزبان مبینہ طور پر غائب ہوئے۔

زاہدہ بلوچ نامی ایئر ہوسٹس 29 جنوری کو کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے797 پر تعینات تھی جبکہ رمضان گل نامی فلائٹ اسٹیورڈ بھی29 جنوری کو مبینہ طور پر غائب ہوا،یہ فلائٹ بھی 29 جنوری کو اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں، ان کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو بھی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔

karachi

اسلام آباد

PIA

flight operation

canada

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div