Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

جہلم میں پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک، 4 گرفتار

جہلم میں تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس اور منشیات فروشوں کے...
شائع 21 فروری 2021 12:03pm

جہلم میں تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مقابلے میں 2منشیات فروش ہلاک اور4 گرفتار کرلئے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

جہلم کے علاقے ملاح محلہ میں رات گئے پولیس مقابلہ ہوا،اطلاع ملنے پر پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپا مارا، فائرنگ سے 2منشیات فروش ہلاک ہو گئے جبکہ 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار منشیات فروشوں میں راجہ سعادت عرف سعدی اور فیصل شامل ہیں ، جو مشیاوت ، ڈکیتی اور اقتدام قتل کے مقدمات میں اشتہاری تھے۔

منشیات فرشوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل خرم، صلاح الدین اور ایک سب انسپکٹر زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

police

Police Encounter

Jehlum

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div