Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب بھر میں بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب بھر میں بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کا...
اپ ڈیٹ 26 فروری 2021 12:42pm

لاہور:پنجاب بھر میں بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا گیا،2 مارچ کو تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قومی یکجہتی کوفروغ دینےکیلئےاحسن اقدام کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 2مارچ کو بلوچ کلچر ڈے شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبے کے اضلاع میں بلوچ کلچر ڈے پر ثقافتی شوز اور کلچرل تقریبات منعقد ہوں گی جن میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی پرفارم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے منانے سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا،پنجاب حکومت کا یہ اقدام بلوچ بہن بھائیوں کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا حامل ہے،بلوچ کلچر ڈے کے ذریعے اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ ملے گا۔

عثمان بزدار کا مزیدکہنا ہے کہ پنجاب اور بلوچستان کی مشترکہ سرحدیں محبت اور پیار کی آئینہ دار ہیں۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahroe

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div