Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

دوہزار اکیس میں فائیو جی لانچ کرنے کا دعویٰ

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ...
شائع 26 فروری 2021 07:25pm

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں سندھ سے حکومتی اتحادی جماعتیں پانچ سیٹیں جیتیں گی اگر دھاندلی ہوئی تو ایم کیو ایم جواب دے گی ملک میں دسمبر 2021 میں فائیو جی لانچ کردیا جائے گا۔

میڈیا سے بات چیت میں امین الحق کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر وزیراعلی سندھ سے درخواست کی کہ عمارت دیں جسے آئی ٹی عمارت میں منتقل کردیں گے 3 ماہ میں وزیر اعلی کا کوئی جواب نہیں آیا ایم کیو ایم پاکستان پی ٹی آئی کی اتحادی ہے سندھ سے حکومتی اتحادی جماعتیں 5 سینیٹ کی سیٹیں جیتیں گی اگر دھاندلی کی گئی تو ایم کیو ایم جواب دے گی۔

امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاثر تھا کہ ایم کیو ایم اندرون سندھ کام نہیں کرے گی تاثر کو غلط ثابت کیا پہلا کام شہدادکوٹ سے شروع کیا3 جنوری کو 3 اعشاریہ 1 بلین کے پروجیکٹ اندرون سندھ کیلیے رکھے ہیں تمام علاقوں میں براڈ بینڈ کی سہولتوں کیلیے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کا گروتھ ریٹ 24 فیصد بڑھ رہا ہے تھری اور فور جی پر نہیں فائیو جی پر جلد کام کریں گے ہمارے ہاں اب بھی ٹو جی چل رہا ہے جس کا زمانہ نہیں دسمبر 2021 میں فائیو جی لانچ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی نے مجھے فون کیا تھا ان کو کہا بات چیت کیلیے بہادر آباد کراچی آئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div