Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پنجاب: پچاس فیصد طلباء کے ساتھ کلاسز کی پابندی ختم

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے یکم مارچ سے پنجاب بھر میں پچاس...
شائع 26 فروری 2021 07:33pm

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے یکم مارچ سے پنجاب بھر میں پچاس فیصد طلباٗ کے ساتھ کلاسز لگانے کی پابندی اٹھاتے ہوئے پورا ہفتہ مکمل تعداد کے ساتھ کلاسز لگانے کی اجازت دے دی۔

تاہم کورونا کیسز کی زیادہ شرح رکھنے والے سات شہروں میں پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کے 5 یا 6 روز مکمل تعداد کے ساتھ کلاسز لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تاہم کورونا وائرس کے ایک دن میں 20 سے زائد یا زیادہ مثبت شرح رکھنے والے 7 شہروں میں مکمل تعداد کے ساتھ کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، ملتان، گجرات، رحیم یار خان، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ایک روز میں صرف 50 فیصد طلبا ہی سکول آ سکیں گے باقی طلبا کیلئے متبادل دن میں کلاسز لگانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق یکم مارچ سے ہو گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div