Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، کشمیریوں کے تحفظ کی امید کا اظہار

ترجمان دفترخارجہ نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ ڈی جی ایم اوکے...
شائع 26 فروری 2021 07:38pm

ترجمان دفترخارجہ نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ ڈی جی ایم اوکے رابطے سے کشمیریوں کی زندگیوں کا تحفظ یقین ہو پائے گا، بھارت 2003 سے ابتک 13ہزارچھ سو ستائیس مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا، پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کوبھرپورجواب دیا تھا اور ہم اعادہ کرتے ہیں کہ آئندہ بھی کسی مہم جوئی کا ایسے ہی جواب دیا جائے گا ۔

ترجمان دفتر خارجہ زاحد حفیظ چوہدری نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کا اھم دورہ کیا جس میں سری لنکن قیادت سے سائنس ٹیکنالوجی، زراعت، سیاحت اور دفاعی شعبوں کے حوالے بات چیت ہوئی، پاک سری لنک آزادانہ تجارت کے معاہدے سے دونوں ممالک کا تجارتی حجم ایک ارب دالرز تک ہوجائے گا،

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سری لنکا کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت بھی دی، گزشتہ ہفتے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کا دورہ کیا جہاں افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ افغان صدر کے نمائندہ خصوصی نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے معاملے کو اٹھایا۔

ترجمان نے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے کو مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رابطہ2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے ہوا، ایل او سی پر دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جمون و کشمیر کے حوالے سے ہمارے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، پاکستان تمام تفصیہ طلب معالات کا مذاکرات سے حل چاہتا ہے، پاکستان کے کشمیر پر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ترجمان نے کہا کہ 2003 سے ابتک بھارت 13ہزار چھ سو ستائیس مرتبہ فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے کافی حد تک کام کیا گیا ہے، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو بھی سراہا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div