Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

گورنر سندھ کی برطرفی کا مطالبہ، پی ٹی آئی کونسل

تحریک انصاف کی سندھ ایڈوائرزی کونسل نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر...
شائع 26 فروری 2021 09:25pm

تحریک انصاف کی سندھ ایڈوائرزی کونسل نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر گورنر سندھ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کردیا، لیاقت جتوئی کو سیف اللہ ابڑو کے معاملے پر جاری شوکاز نوٹس کی بھی واپسی کا مطالبہ کردیا گیا ۔

پی ٹی آئی کی سندھ ایڈوائزری کونسل کا اجلاس گل محمد رند کی رہائشگاہ پر منتقد ہوا جسکی صدارت سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت علی خان جتوئی نے کی۔

اجلاس میں تحریک انصاف سندھ رہنماوں کے درمیان جاری چپقلس کا ذمہ دار گورنر سندھ عمران اسماعیل اور انکے مخصوص ساتھیوں کو قرار دیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں نا صرف اراکین کی بھرپور ناراضگی دکھائی دی بلکہ اہم مطالبات بھی سامنے آگئے، کونسل نے گورنر سندھ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

 کونسل کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ پارٹی کو کامیابی دلانے، مفادات کے تحفظ میں ناکام رہے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے گورنر نے اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ نہیں کیا۔ گورنر نے ٹکٹ کی تقیسم کیلئے ازخود فیصلے کرلیے۔ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی پریشان کن ہے۔

کونسل کے مطابق ملیر، سانگھڑ اور تھرپارکر کے ضمنی انتخابات میں بری طرح شکست کھا چکی ہے، گورنر سندھ عمران خان کا نظریہ، منشور پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ کے رویے کے باعث پارٹی دھڑے بندی کا شکار ہے، پارٹی کے بہترین مفاد میں گورنر سندھ کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آج کےاجلاس میں گورنر سندھ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور کونسل نے مطالبہ کیا کہ کسی مضبوط، جفاکش، وفادار شخص کو گورنر سندھ بنایا جائے۔

کونسل نے لیاقت جتوئی کو شوکاز نوٹس کے اجرا پربھی اظہارتشویش کیا ۔خط میں مزید کہا گیا کہ لیاقت جتوئی پارٹی کا سرمایہ ہیں، ان کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں۔لیاقت جتوئی کو تحفظات بیان کرنے کا موقع نا دینا پارٹی کے خلاف سازش ہے

سندھ ایڈوائزری کونسل نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاقت جتوئی کو دیا جانے والا شوکاز نوٹس فوری واپس لیا جائے اور پارٹی ان سے معذرت کا اظہار بھی کرے،

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div