Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ٹیلی فون آپریٹرز کو سروس بہتر بنانے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے موبائل فون آپریٹرز کو سروس بہتری...
شائع 26 فروری 2021 10:09pm

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے موبائل فون آپریٹرز کو سروس بہتری بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ۔

عوامی شکایات اور سروے سے نیٹ ورک کی ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے،کوالٹی کے مطابق صارفین کو سروسز فراہم کی جائیں ۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق موبائل فون آپریٹرز کو نیٹ ورک کوریج اور کارکردگی کو بہتر بنانے اور لائسنس کے معیار کے مطابق کوالٹی آف سروس برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

کہا گیا یے کہ سروس کے ناقص معیارسے متعلق عوامی شکایات اور سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ ناکافی نیٹ ورک / سائٹس اور نیٹ ورک میں توسیع نہ ہونا کوالٹی میں مسائل کی وجوہات ہیں۔

اس حوالے سے آپریٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ بنیادی وجوہات کے حل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں بالخصوص گنجان آباد علاقوں میں اپنے نیٹ ورک کی توسیع کے ذریعہ نیٹ ورک کے استحکام اور مناسب کوریج کو یقینی بنائیں۔

پی ٹی اے وقتا فوقتا سی ایم اوز کے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتا رہے گا تاکہ صارفین کو بہتر آواز اور ڈیٹا خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اوربہتر کوریج و سروس کے معیار کی بہتری کے ذریعے صارف کی ممکنہ توقعات پر پورا اترا جا سکے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div