Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'اپوزیشن نے نوٹوں کی سیاست کو پروان چڑھایا'

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہمیشہ...
شائع 27 فروری 2021 07:22pm

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کو پروان چڑھایا،تحریک انصاف سینیٹ کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی. وزیر اعظم عمران خان نے ہر سطح پر شفافیت کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں پوری قوم اسے سراہتی ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب نے بھارتی طیارے گرانے کے دو برس مکمل ہونے پر سرپرائز ڈے پر پیغام میں کہا کہ 27 فروری پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹر عون عباس کے اعزاز میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہترین حکمت عملی سے پنجاب میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوئے۔تحریک انصاف سینٹ کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔ اپوزیشن نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایک طرف کرپٹ عناصر ہیں اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت ہے. اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام رہا ہے. اپوزیشن دوغلی سیاست کر کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی.

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھ رہا ہے. اڑھائی برس کے دوران عوامی خدمت پر فوکس کیا ہے-

وزیر اعلی نے محکمہ اطلاعات و ثقافت کو بلوچ کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں بلوچ کلچر ڈے پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے -

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div