Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سینیٹ الیکشن ، جوڑ توڑ، پی پی وفد کی متحدہ رہنماوں سے ملاقات

سینیٹ انتخاب کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے وفد...
شائع 27 فروری 2021 07:28pm

سینیٹ انتخاب کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیوایم کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔

وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ کہتے ہیں ہم ایم کیو ایم کو دو سیٹیں دینے کے لیے تیار ہیں ان کے خلاف اپنے امیدوار دستبردار کرا لیں گے۔

ایم کیوایم رہنماوں کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی گزارشات کو مشورے کے بعد جواب دیں گے ۔ سینیٹ انتخاب میں حمایت حاصل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد پہنچا ۔ وفد میں وزیربلدیات واطلاعات ناصرشاہ ،مرتضی وہاب ،شرجیل انعام میمن اوروقار مہدی شامل تھے۔

ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے ان کا استقبال کیا ۔ دونوں پارٹیوں کے رہنماوں نے الگ سے ملاقات اپنی گزارشات سے آگاہ کیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہم ایم کیو ایم کو دو سیٹیں دینے کے لیے تیار ہیں ان کے خلاف اپنے امیدوار دستبردار کرا لیں گے۔

ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہم اپنے کارکنوں کو دیکھتے ہیں۔ فیصل سبزواری نے پنجاب کی طرح سیٹوں کی تقسیم کا مشورہ دیتے ہوئے کہا پنجاب نےا چھی مثال قائم کی ہے ۔

ایم کیوایم کے عامرخان نے کہا ہم نے بھائیوں سے گزارش کی ہے کہ سندھ کے احساس محرومی پر بھی سوچیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ایم کیو ایم نے جائز شکایتیں رکھی ہیں ۔

انہوں نے کہا ہم نے این ایف سی کے حوالے سے جائز رکھا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div