Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کے باغی رہنما کو آج صبح اسمبلی کیسے پہنچایا گیا؟

گزشتہ روز کریم بخش گبول کو تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے...
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2021 01:49pm

گزشتہ روز کریم بخش گبول کو تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے اسمبلی میں داخل ہونے کے بعد تلخ کلامی کے باعث تشدد کانشانہ بنایا گیا اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما بھی کود پڑے اور اسمبلی میدان جنگ بن گیا، پی ٹی آئی رہنما کریم بخش گبول کو اسمبلی سے لے کر فرار ہو گئے تاہم آج صبح کریم بخش گبول کو چھپ چھپا کر اسمبلی پہنچایا گیا۔

کریم بخش گبول کو چوری چھپے سندھ اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے تحریک انصاف کی لابی میں پہنچایا گیا اور انہیں میڈیا سے بات کرنے سے رو ک دیا گیا، پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ووٹ کاسٹ کرنے تک کریم بخش گبول میڈیا سے بات چیت نہیں کریں گے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اور تینوں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ پنجاب میں گیارہ سینیٹرز بلا مقابلہ ہی منتخب ہو گئے ہیں تاہم گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں خوب ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جس دوران تحریک انصاف کے باغی رہنما کریم بخش گبول کو اپنے ہی ساتھیوں نے پیٹ ڈالا تھا۔

senate election 2021

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div