Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل: ایم این ایز منظر عام پر

سینیٹ الیکشن سے قبل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے...
شائع 07 مارچ 2021 12:23pm

سینیٹ الیکشن سے قبل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار سیّد یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین اسمبلی فہیم خان اور محمد جمیل نے واقعے کی تفصیلات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا۔

سینیٹ الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین اسمبلی نے سیّد یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی سے ایک خفیہ ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں علی حیدر گیلانی سے سنا جاسکتا تھا جو ووٹ ضائع کرنے کے بارے میں اراکین اسمبلی کو بتا رہے تھے۔

اسی حوالے سے پتہ چلا ہے کہ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین اسمبلی تھے۔ اراکین اسمبلی محمد جمیل اور فہیم خان کا تعلق کراچی سے تھا۔

کراچی سے دونوں اراکین اسمبلی نے محمد جمیل اور فہیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ رکن اسمبلی محمد جمیل اور فہیم خان نے واقعے کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔

صحافی کی جانب سے اسٹنگ آپریشن سے متعلق سوال پر رکن قومی اسمبلی جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کے کہنے پر ویڈیو نہیں بنائی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود تھے، ہم وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں، ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر پارٹی کا بیانیہ جلد سب کے سامنے آ جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی ایم این ایز کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے، ہمارا دامن صاف ہے۔

ارکان نے ملاقات کے دوران اعتراف کیا کہ لیک ویڈیو میں ہم دونوں ہی تھے، آج اپوزیشن کی شکست اور عمران خان کی فتح کا دن ہے، ارکان اسمبلی ہم تمام ارکان کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے، ہم وزیراعظم کے ساتھ ہیں مرتے دم تک رہیں گے، ارکان پارٹی اس معاملے پر پالیسی بیان جاری کرے گی۔

Senate election

Video

Ali Haider Gilani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div