Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد:وفاقی وزیر فیصل واوڈا کوعبوری ریلیف مل گیا ، الیکشن...
شائع 10 مارچ 2021 11:47am

اسلام آباد:وفاقی وزیر فیصل واوڈا کوعبوری ریلیف مل گیا ، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماءفیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

ممبرپنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کی ،فیصل واوڈا نئے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔

فیصل واوڈا نے عدالت میں بیان دیا کہ گزشتہ سماعت پر والدہ کی بیماری کے باعث پیش نہ ہو سکا، میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لایا ہوں۔

ممبر پنجاب نے کہاکہ معزز رکن اسمبلی کی بات پریقین ہے، فیصل واوڈا کے نئے وکیل نے تیاری کیلئے مہلت کی استدعا کی تو درخواست گزار وکیل نے کہاکہ فیصل واوڈا خود جواب دینے کیلئے موجود ہیں، فیصل واوڈا نے دوہری شہریت پرجھوٹ بولا۔

ممبرپنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ کاغذات نامزدگی میں کئی اہم کالم خالی چھوڑے گئے ہیں، فیصل واوڈا عام آدمی نہیں، قانون ساز ہیں ۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے آئندہ حاضری کی یقین دہانی کروائی، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے سوالات پر از خود تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی اورکیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی۔

ECP

اسلام آباد

Faisal Wada

Notification

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div