Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عراق

راولپنڈی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے...
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2021 02:37pm

راولپنڈی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراق کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے عراقی وزیر دفاع ، چیف آف اسٹاف اور کمانڈر ایئرفورس سے ملاقاتیں کیں، جس میں دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراق کا سرکاری دورہ کیا، وزارت دفاع آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے عراقی وزیر دفاع کے علاوہ عراقی چیف آف اسٹاف جنرل عبدالامیر رشید اور کمانڈر ایئرفورس لیفٹننٹ جنرل شہاب علی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، دوطرفہ فوجی تعاون سمیت تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ڈیفنس یونیورسٹی برائے ملٹری اسٹیڈیز کا بھی دورہ کیا، جہاں انویں نے ریکٹر یونیورسٹی لیفٹننٹ جنرل سعد ہاشمی سے ملاقات کی۔

جنرل ندیم رضا نے انتہا پسندی کیلئے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی، خطے میں امن و استحکام خصوصا افغانستان کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

CJCSC

ISPR

Iraq

rawalpndi

General Nadeem Raza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div