Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی کمانڈر اسٹرٹیجک کمانڈ کی ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نےبرطانوی کمانڈر...
شائع 24 مارچ 2021 07:22pm

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نےبرطانوی کمانڈر اسٹرٹیجک کمانڈ کی ملاقات کی۔ پیشہ وارانہ و باہمی دلچسپی سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام خصوصآ افغانستان کےلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی کمانڈر اسٹرٹیجک کمانڈ نے ملاقات کی جس میں پشہ وارانہ و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی کمانڈر اسٹرٹیجک کمانڈ نے خطے میں امن و استحکام خصوصاًافغانستان کےلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

COAS

General Qamar Javed Bajwa

British

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div