Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

شیخوپورہ: بس اور ٹرالر میں ٹکر سے 5 مسافر جاں بحق، 12 زخمی

شیخوپورہ میں مرید کے سادھو کے قریب بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے...
شائع 28 مارچ 2021 10:31am

شیخوپورہ میں مرید کے سادھو کے قریب بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 5 مسافر جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس اور ٹرالر میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس صادق آباد سے سیالکوٹ جا رہی تھی کہ مریدکے سادھو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

پاکستان

Road Accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div